نوجوان نسل کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے تو سیرت رسول پر عمل کرے،ْوزیر اعظم عمران خان
نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے ،ْویلیج لیول پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے بلوچستان کے علاقوں کی پس ماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی ،ْملک بھر میں سپورٹس کا نیا نظام لائیں گے ،ْآنحضرتؐ کی سیرت طیبہ پر ریسرچ کے فروغ کے لئے ملک کی تین بڑی جامعات میں سیرت چیئر قائم کی جا رہی ہے ،ْ بلوچستان کے طلباء سے گفتگو
منگل 11 دسمبر 2018 21:40
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسان کی پہچان اس کے ارادوں اور اسکی سوچ سے ہوتی ہے، جو انسان جتنے بڑے خواب دیکھتا ہے، جتنے بڑے چیلنجز قبول کرتا ہے وہ اتنا ہی بڑا انسان ہوتا ہے، ہر چھوٹی کامیابی انسان کو بڑی کامیابیوں کیلئے تیار کرتی ہے، انسان جب تک محنت جاری رکھتا ہے وہ اتنا ہی بڑا شخص بنتا جاتا ہے، انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے، اچھا اور برا وقت زندگی کا حصہ ہوتے ہیں ،ْبرا وقت انسان کو سبق سکھاتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے ،ْبڑھتی ہوئی آبادی اور زیرِ زمین پانی کی سطح کے مزید نیچے جانے سے یہ مسئلہ اور بھی سنگین ہو چکا ہے ،ْ اس پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں تین طرح کے نظام تعلیم نے مسائل کو جنم دیا ہے ،ْ مختلف طبقوں کے لئے مختلف نظام تعلیم کی کسی معاشرے میں گنجائش نہیں ہوتی ،ْہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر صوبہ بلوچستان ملک کے باقی حصوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خصوصا ً طالب علموں کو تعلیم کے مواقع کی فراہمی کے لئے پوری کوشش کی جائے اور انکو وظائف دے کر تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد دی جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔ ویلیج لیول پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے بلوچستان کے علاقوں کی پس ماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک بھر میں سپورٹس کا نیا نظام لائیں گے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ طالب علموں کے ضروری ہے کہ وہ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر ہمارے پیغمبر آنحضرت ؐ کی حیات مبارکہ کے بارے میں تعلیم حاصل کریں تاکہ انکی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔ آنحضرتؐ کی سیرت طیبہ پر ریسرچ کے فروغ کے لئے ملک کی تین بڑی جامعات میں سیرت چیئر قائم کی جا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.