زراعت کو ترقی دئیے بغیرملک کی اقتصادی ترقی ناممکن ہے، ایف پی سی سی آئی
زرعی ترقی یقینی بنانے کے لئے پانی کی فراہمی، توانائی کی کم قیمت کم، غیر معیاری بیجوں اورجعلی ادویات کا خاتمہ، سستے قرضوں کی فراہمی، مڈل مین کا کردار ختم کرنے ، ریٹیلرز اور ایکسپورٹرز سے کاشتکاروں کے براہ راست رابطے، انشورنس کی سہولت اور کسانوں کو انکی محنت کا پھل ملنا ضروری ہے، کریم عزیز ملک
بدھ 12 دسمبر 2018 16:39
(جاری ہے)
یہ شعبہ کروڑوں افراد کو روزگاراور صنعتوں کو خام مال فراہم کر تاہے جبکہ پچھتر فیصد برامدات بھی اسی شعبے سے متعلق ہیںجس کی ترقی سے صنعتی ترقی یقینی ہو جائے گی جبکہ عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کساد بازاری کی لپیٹ میں ہے جو زرعی شعبہ پر توجہ دینے کا مناسب موقع ہے۔ ایک طرف ملک میں پانی کی قلت ہے اور دوسری طرف پاکستانی کاشتکار بھارت کے مقابلہ میں دگنا جبکہ چین اور دیگر ممالک کے مقابلہ میں کئی گنا زیادہ پانی استعمال کرتے ہیں۔ کسان سالانہ کھربوں لیٹر پانی ضائع کر دیتے ہیں جبکہ بارشوں اور دریائوں کا پانی جسکی مالیت اربوں ڈالر ہے سٹوریج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے سمندر برد ہو جاتا ہے۔لائیو سٹاک کے شعبہ سے چالیس لاکھ لوگ وابستہ ہیں۔ اس شعبہ میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے مگر ان کے گوشت اور دودھ کی پیداوار غیر تسلی بخش ہے۔پاکستانی گوشت کا زائقہ دنیا بھر میں مشہور ہے مگر قریبی ممالک کی منڈیوں پر بھی دیگر ممالک قابض ہیں جو افسوسناک ہے۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل نے کہا کہ درجنوں ممالک نے اپنے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر کے دکھایا ہے جن میں سے کئی پاکستان کے دوست ہیں۔ ان ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زرعی شعبہ میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ملک کے پولٹری کے شعبہ میں بڑا پوٹینشل موجود ہے اور وزیر اعظم عمران خان کا مرغبانی کے زریعے غربت کے خاتمہ کا منصوبہ قابل عمل ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جائے۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
-
امرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.