شاہ رخ خان نے مجھے فلم’’زیرو‘‘ میں کام کر نے کے لئے قا ئل کیا، کترینہ کیف

بدھ 12 دسمبر 2018 16:52

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار ہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے انہیں فلم’’زیرو‘‘ میں کام کر نے کے لئے قا ئل کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان چاہتے تھے کہ فلم میں ’’ببیتا کماری‘‘ کا کردار میں اداکروں۔انکا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ہمیشہ دوسروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کر تے ہیں جبکہ اپنے ساتھ مرکزیاداکارائوں کے مضبوط کردار کو بھی یقینی بناتے ہیں۔ِ