موجودہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے، کاشتکاروں کوزیادہ پیداوار کیلئے تمام ضروری مواقع اور وسائل فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں

صوبائی وزیر زراعت نعمان احمد لنگڑیال کا پنجاب فوڈ آ ئوٹ لک رپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 12 دسمبر 2018 19:47

موجودہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے، کاشتکاروں ..
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر زراعت نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے تمام ضروری مواقع اور وسائل فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں مقامی ہو ٹل میں پنجاب فوڈ آ ئوٹ لک رپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، تقریب میں سیکرٹری زراعت پنجاب ڈاکٹر واصف خورشید، پروگرام لیڈر انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پاکستان عبد الواجد رانا ،ْ،ْ سینئر ریسرچ فیلوانٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پاکستان پروفیسر سٹیفن ڈیوس اورکنٹری ریپریزینٹیٹو ادارہ برائے خوراک وزراعت اقوام متحدہ مس مینا دولت چاہی نے شرکت کی ،ْ وزیر زراعت نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ پنجاب فوڈ آ ئوٹ لک رپورٹ نہ صرف محکمہ زراعت کی مبنی پر تجزیہ سازی اور تحقیق میں قابل قدر اضافہ ثابت ہو گی بلکہ کسانوں کو مختلف فصلوں میں پیدا ہونے والے نئے رحجانات کے بارے میںبھی مفید معلومات فراہم کر یگی، اس رپورٹ کی روشنی میںکسان زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کیلئے موزوں فصلوں کی کاشت کے بارے میں بہتر فیصلہ کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ میں آج زرعی ماہرین ،ْ معیشت دانوں ،ْ ڈیٹا اسپیشلسٹس اور ڈویلپمنٹ پروفیشنلز کے درمیان موجود ہوں ،ْ ہم آج پنجاب کی زراعت میں ایک نئی صبح طلوع ہونے کا منظر دیکھنے کیلئے جمع ہوئے ہیں، وزیر زراعت نے کہا کہ میرے لئے یہ انتہائی مسرت کا موقع ہے کہ ہم آج پنجاب فوڈ آئوٹ لک رپورٹ جای کر رہے ہیں جو کہ پنجاب میں زرعی شعبے میں کی جانیوالی اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے، میں ایگریکلچر ڈلیوری یونٹ ،ْ انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پاکستان اور ادارہ برائے خوراک و زراعت اقوام متحدہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس انتہائی مفید رپورٹ کی تیاری کیلئے مشترکہ طور پر انتھک محنت کی، انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ آئوٹ لک رپورٹ کے اجراء کے ساتھ محکمہ زراعت پنجاب اس رپورٹ میں سامنے آنے والے ٹھوس حقائق اور شواہد کی روشنی میں فیصلہ سازی کے ایک نئے عہد میں داخل ہو رہا ہے اگر ہم زراعت کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان تجربات سے حاصل شدہ مستند معلومات اور تجربات کی روشنی میں پالیسی وضع کرنا ہو گی، پنجاب فوڈ آف لک رپورٹ ربیع کی تین فصلوں یعنی گندم ،ْ دالوں اور آلو جو کہ موسم سرما میں 85 فیصد رقبہ پر کاشت کی جاتی ہیں ،ْ کا مفصل تجزیہ اور دور اندیش فیصلہ سازی کیلئے جامع معلومات فراہم کرتی ہے اور یوں یہ رپورٹ حکومت کیلئے کسان دوست پالیسی متعارف کروانے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ 1960ء کے سبز انقلاب سے لیکر آج تک زراعت پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے، زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پاکستان اور ادارہ بر ائے خوراک و زراعت اقوام متحدہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس اہم رپورٹ کی تیاری میں انتھک لگن کے ساتھ کام کیا۔