جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر اظہار الحق کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت

بدھ 12 دسمبر 2018 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر اظہار الحق کی خوشدامن و الخدمت سندھ کے نائب صدر سید محمد یونس کی والدہ اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے سابق صدر انجینئر محمد مسلم کے انتقال پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حاٖط نعیم الرحمن ،نائب امراء برجیس احمد ، ڈاکٹر اسامہ رضی ، ڈاکٹر واسع شاکر ،مسلم پرویز ، سکریٹری کراچی عبد الوہاب ، ڈپٹی سکریٹری کراچی راشد قریشی ، عبد الواحد شیخ، انجینئر عبد العزیز، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ #