سندھ بھر کے ورکروں کو نادرہ صحت کارڈ جاری کئے جائیں گے ،کمشنر سندھ ایمپلائز سیکورٹی کاشف گلزار

بدھ 12 دسمبر 2018 23:43

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سندھ بھر کے ورکروں کو نادرہ صحت کارڈ جاری کئے جائیں گے تا کہ انہیں علاج کی سہولیات بہتر طور پر فراہم کی جا سکی۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر سندھ ایمپلائز سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ کاشف گلزار نے نوری آباد اور کوٹری کے ہسپتالوں کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ میڈیکل ایڈوائزر ممتاز علی شر، ڈائریکٹر سی این بی میڈم تسنیم، ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی نوری آباد کوٹری سہیل احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں ادویات کا معیار بہت اچھا ہے مگر اس کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے والی مشینری آلات لگائے جا رہے ہیں تا کہ ورکروں کو علاج کی سہولیات بہتر طور پر فراہم کی جا سکے۔ ڈاکٹر اور اسٹاف کی قلت 2008سے ہے مگر ہم نے بھرتیوں کے عدالتی فیصلے کے باوجود فکس تنخواہوں پر ڈاکٹروں کی مقرری کر رہے ہے جس سے ہسپتالوں میں ڈاکٹر کی قلت ختم ہو جائے گئی لہٰذا تمام میڈیکل آفیسر ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :