بھارتی فلمسٹار زرین خان نے نوجوان کی جان لے لی

زرین خان کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:15

بھارتی فلمسٹار زرین خان نے نوجوان کی جان لے لی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) بھارت میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ زریں خان کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا۔گزشتہ روز بھارتی ریاست گوا میں سڑک پر ہونے والے ایک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا، اس وقت یہ واضح نہیں ہوا تھا کہ اس حادثے کی وجوہات کیا ہیں۔

تاہم اب رپورٹ سامنے آئی ہیں کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت، بالی وڈ اداکارہ کی گاڑی سے ٹکڑ لگنے کے نتیجے میں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان کی بالی وڈ اداکارہ زرین خان کی گاڑی سے ٹکر ہوئی، جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔تاہم اب تک پولیس نے اس واقع کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔بعض رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ زرین خان کی گاڑیسے موٹر سائیکل کی ٹکر کے بعد زرین خان بھی معمولی زخمی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کوگوا کے گائوں انجونا میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار اداکارہ زرین خان کی گاڑی ٹکراتے ہوئے روڈ ڈیوائیڈر پر جا گرا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ نہیں پہنی تھی تاہم اس حادثے میں اداکارہ خود معمولی زخمی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ شوبز ستاروں میں بہت نخرہ ہوتا ہے اس لیے انہیں اپنے ارد گرد چلنے والے زندہ لوگوں کا بھی احساس نہیں ہوتا۔جب کہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ تاکہ ہلاک ہونے والے نوجوان کو انصاف مل سکے۔تاہم ابھی تک اداکاری زین خان کی طرف سے اس واقعے پر کوئی بیان نہیں دیا گیا۔