(ن)لیگ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی بنے گی ،ْ کمیٹی کاسربراہ تحریک انصاف ہوگا ،ْ پرویز خٹک

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی بنے گی ،ْ کمیٹی کاسربراہ تحریک انصاف ہوگا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کیلیے خصوصی کمیٹی بنے گی۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہاکہ اس کمیٹی کے سربراہ کا تعلق تحریک انصاف سے ہوگا۔

اس وقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کون سی مجبوریاں تھیں کہ اپوزیشن کا مطالبہ ماننا پڑا۔ جس پر پرویز خٹک نے کہاکہ مجبوریاں نہیں ہوتیں لیکن ایوان کو چلانا تھا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ روایت کو تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی مانا۔ صحافی نے سوال کیا کہ اب ب اس پر یوٹرن تو نہیں لیا جائیگا۔ جس پر پرویز خٹک مسکرادیئے ۔پرویز خٹک مسکرا دیے