چیف جسٹس آزاد کشمیر نی24دسمبر2018سی06جنوری2019تک سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کی منظوری دیدی

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس چوہدر ی محمد ابراہیم ضیاء نے مورخہ24دسمبر2018سی06جنوری2019تک سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مرکزی دفتر مظفرآباد، برانچ رجسٹری میرپور اور راولاکوٹ کھلی رہیں گی۔ یہ بات رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جار ی کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی۔