Live Updates

وزیر ریلوے شیخ رشید کا نابینا افراد کے اسکولوں کی تعمیر کیلئے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان

خواہش ہے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بڑا کام کروں، نابینا افراد کیلئے 100فیصد ریلوے کا ٹکٹ فری ہوگا ،ْ وزیرریلوے

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:09

وزیر ریلوے شیخ رشید کا نابینا افراد کے اسکولوں کی تعمیر کیلئے ریلوے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نابینا افراد کے اسکولوں کی تعمیر کیلئے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جمعرات کونابینا افراد کے اسکولوں کی تعمیر کے لیے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسکولوں کے لیے ریلوے پلاٹ ایک روپیہ ماہانہ کرائے پر دیں گے،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خواہش ہے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بڑا کام کروں، نابینا افراد کے لیے 100 فیصد ریلوے کا فری ٹکٹ کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے جلد میگا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہوں،وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش ہے ان منصوبوں کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں، نالہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ ایف ڈبلیو او کو دے دیا ہے، غازی بروتھا منصوبہ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ناگزیر ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :