وزیر اعظم محمد شہباز شریف غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کانگریس سینٹر پہنچ گئے

پیر 13 اکتوبر 2025 17:35

وزیر اعظم محمد شہباز شریف غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی ..
شرم الشیخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کانگریس سینٹر پہنچ گئے ۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کانگریس سینٹر پہنچنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے گرمجوشی سے مصافحہ اور تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ پہنچے تو ائیر پورٹ پر مصری یوتھ و سپورٹس کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی، مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت اور پاکستان و مصری اعلی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے مابین غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔\932