
چیف جسٹس آزاد کشمیر کی زیر صدارت سٹیٹ جوڈیشل پالیسی ساز کا اجلاس
جلاس میں عدالتی پالیسی 2018 پر عملدرآمد کے علاوہ پورے آزاد جموں و کشمیر میں عدالتی مکانیت و دیگر انفراسٹرکچر کے امورزیر بحث آئے
جمعرات 13 دسمبر 2018 19:13
(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ ایک انتظامی جج مقرر کریں گے جو کہ ماتحت عدلیہ میں جوڈیشل پالیسی پر عملدرآمدکی نگرانی کریں گے تاکہ اگر کسی پہلو سے عملدرآمد میں تساہل یا کمی ہو تو اس کو دور کیا جا سکے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن مقدمات کے تصفیہ کے لئے سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کی جانب سے ماتحت عدلیہ کو ایک وقت معین کے اندر تصفیہ کی ہدایت کی جاتی ہے ماتحت عدلیہ کی جانب سے معینہ مدت کے اندر انفصال لازمی ہو گاجبکہ مقدمہ کے تصفیہ کے لئے دی گئی میعاد میں توسیع صرف ناگزیر اور استثنائی صورت میں ہی ہو سکتی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت عالیہ اور ماتحت عدلیہ میں حکم امتناعی سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد یکسوکیا جائے گا اور قواعد اور قانون کے مطابق جتنا جلدی ممکن ہو فیصلہ تصفیہ کیا جائے گا۔اجلاس میں چیف جسٹس عدالت عالیہ کی تجویز پر عدالتی پالیسی 2018 کے حصہ "ب " (فوجداری مقدمات سے متعلق راہنمااصول) کی شق نمبر 4 کی سطر نمبر 2 میں درخواست ضمانت پر فیصلہ کے لئے دی گئی مدت 3 ایام سے بڑھا کر 7 ایام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میں عدالتی مکانیت کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی غرض سے سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں قائم بلڈنگ کمیٹی جس کے رکن جسٹس غلام مصطفیٰ مغل جج سپریم کورٹ ہیں میں توسیع کرتے ہوئے چیف جسٹس عدالت عالیہ کی جانب سے بلڈنگ کمیٹی میں ایک معزز جج کی نامزدگی پر اتفاق ہوا اور پورے آزاد جموں و کشمیر کی عدلیہ کی عدالتی مکانیت کی تعمیر، نگرانی اور منصوبہ بندی کا کام کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی مکانیت کے رواں تعمیراتی منصوبہ جات کے حوالے سے متعلقہ محکمہ تفصیلات فراہم کرے گا اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظرچیف جسٹس ہائی کورٹ ترجیحات کا تعین کریں گے اور اس سلسلہ میں تفصیلات فراہم کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم آزاد دجموں و کشمیرکے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عدالتی مکانیت اور رواں عدالتی مکانیت کے منصوبہ جات کی تکمیل کے سلسلہ میں ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے عدالتی مکانیت اور انفراسٹرکچر کی ضروریات، تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور نگرانی کے سلسلہ میں ایک جامع پالیسی ترتیب دی جاسکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن جگہوں پر کام بہت زیادہ ہے ایسی جگہوں پر عدالتوں میں اضافی ججوں کی تعیناتی کے لئے تجاویز مرتب کی جائیں اور اس سلسلہ میں عملی اقدامات اٹھانے کے لئے تجاویز حکومت کو بغرض تخلیق آسامیاں و فراہمی دیگر وسائل ارسال کی جائیںگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.