پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں

گراں فروشی پر41فراد کے خلاف مقدمات درج ،49افراد کو حراست میں لے لیااور07دکانداروں کو جیل بھیج دیاگیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر41فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور49افراد کو حراست میں لے لیااور07دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ61000روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :