امریکہ نے بلیک لسٹ سے پاکستان کانام نکال دیاہے، امریکہ کی طرزحکمرانی دبائوڈالناہے،اقلیتی محب وطن پاکستانی اوریہاں انہیں برابری کے حقوق مل رہے ہیں‘ شوکت یوسفزئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے انکشاف کیاہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے پرامریکی سفیرکودفترخارجہ طلب کرکے موثرجواب دیاگیاجسکے بعد امریکہ نے بلیک لسٹ سے پاکستان کانام نکال دیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں امریکہ کیخلاف مذمتی قراردادپیش کئے جانے کے بعداظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

شوکت یوسفزئی نے کہاکہ امریکہ طرزحکمرانی کاشیوہ صرف دبائوڈالناہے پاکستان کو کئی مرتبہ ڈومورکاکہاگیا‘ امریکہ کی طرف سے اقلیتوں کی مکمل آزادی نہ ملنے کوبنیادبناکر پاکستان کوبلیک لسٹ میں ڈالاگیاجسکے بعد امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے موثرجواب دیاگیا جس پر پاکستان کونام بلیک لسٹ سے نکال دیاگیاہے، اقلیتوں کے متعلق امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں‘ پاکستان میں مذہبی آزادی پر کوئی پابندی نہیں اوراقلیتوںکے ساتھ برابری کی سطح پر سلوک کیاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کرتارپورراہداری پوری دنیا کیلئے پاکستان میں اقلیتی مذہبی آزادی کابڑاثبوت ہے ،اقلیتی محب وطن پاکستانی اور ان کے حقوق برابر ہیں‘ یہاں سب ایک ہیں حکومت اور پاکستان اقلیتی برادری کابھی ہے۔