طورخم بارڈر پر ٹرک 3 ہفتوں سے کھڑے، افغانستان سے آنے والے سیب خراب ہو گئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:45

لنڈی کو تل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ضلع خیبر طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے امپورٹڈ سیب کی 70 گاڑیوں کو گزشتہ تین ہفتوں سے طورخم میں ار ڈی نامی ٹیکس کے باعث کھڑا کردیا گیاہے جس میں بیشتر گاڑیوں میں موجود سیب گل سڑھ چکے ہیں کسٹم حکام کی ناقص کارگردگی اور سست روی کی وجہ سے افغانستان کی طرف سے آئے ہوئے فروٹ (سیب) کی (70) گاڑیاں جوکہ تقریباً گزشتہ 20 دنوں یعنی 3 ہفتوں سے پاکستان کے حدود میں کھڑی ہیں اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز اور کلیئرنگ ایجنٹس کا کہناہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مال والوں کا اربوں روپوں اور اس کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو کروڑوں روپوں کا نقصان ہوتا ہے تاہم کسٹم حکام کاکہناہے کہ مذکورہ گاڑیوں پر ار ڈی نامی ٹیکس ادا ہونے کے بعد گاڑیوں کو کلیئر کیاجائے گا ٹرانسپورٹروں نے آعلی احکام سے اپیل کی ھے کہ اس صورتحال کا نوٹس لئے اور سیب سے بھرے گاڑیوں کو کلئیر کرکے اجازت دی جائے۔