انٹرکرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں2پیسے کی کمی

ْ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر70پیسے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند سطح 140.00روپے پہنچ گئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:02

انٹرکرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں2پیسے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) انٹرکرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر کی قدرمیں2پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر70پیسے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند سطح 140.00روپے پہنچ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت 2پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے سے گھٹ کر138.88روپے اور قیمت فروخت139.00روپے سے گھٹ کر138.98روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں70پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے بڑھ کر139.50روپے اورقیمت فروخت139.30روپے سے بڑھ کر140.00روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کویوروکی قیمت خریدمیںایک روپے اور قیمت فروخت میں70پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قیمت خرید میں2.00روپی اورقیمت فروخت میں1.70روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید156.80روپے سے بڑھ کر157.80روپے اورقیمت فروخت158.60روپے سے بڑھ کر159.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید173.50روپی سے بڑھ کر175.50روپی اورقیمت فروخت175.30روپے سے بڑھ کر177.00روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں15پیسی اوریواے ای درہم کی قیمت خرید5پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.85روپے سے بڑھ کر37.00روپے اورقیمت فروخت37.15روپے سے بڑھ کر37.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.80روپے سے بڑھ کر37.85روپے اورقیمت فروخت38.20روپے سے بڑھ کر38.15روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قدرمیںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپی اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی ۔