اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹرشاہدمسعودکی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 20دسمبر تک ملتوی کر دی ۔جمعرات کو جسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وفاق اورایف آئی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 20 دسمبرتک ملتوی کر دی۔ ٹرائل کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری مستردکی تھی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود پر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی میں بطور ایم ڈی کرپشن کا الزام ہے اور وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔