
سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی،
بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں 4 وکٹوں سے شکست، کامیندو مینڈس نے ناقابل شکست 91 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا
جمعرات 13 دسمبر 2018 21:02

(جاری ہے)
سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کی طرف سے کرونارتنے نے 4، فرنینڈو نے 2 جبکہ جے سوریا اور کامیندو مینڈس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
جمعرات کو کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کے کپتان شامو اشان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ایمرجنگ ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 237 رنز بناکر سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 238 رنز کا ہدف دیا۔ میزان الرحمان 72، یاسر علی 66 اور مصدق حسین 39 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کی طرف سے کرونارتنے نے 4، فرنینڈو نے 2 جبکہ جے سوریا اور کامیندو مینڈس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کامیندو مینڈس کے ناقابل شکست 91 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 48.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کی طرف سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیندو مینڈس نے ناقابل شکست 91 رنز بنائے۔ ویرا کودے 47، جے سوریا 39 اور گنارتنے 24 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش ایمرجنگ ٹیم کی طرف سے شرفل الاسلام نے دو جبکہ عفیف حسین، نعیم حسن اور شفیع الاسلام نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
-
پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
-
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
-
پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز‘ شائقین کوایک ٹکٹ کی قیمت پردو ٹکٹس ملیں گے
-
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ،کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی
-
فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے عجیب و غریب وجہ کے باعث کرکٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی
-
شاداب خان کے کندھے کی لندن میں کامیاب سرجری
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 7 جولائی سے 2 اگست تک سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے انعقاد کا اعلان
-
پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کسی بھی فارمیٹ میں اچھی نہیں، عاقب جاوید کا اعتراف
-
شاداب خان کے کندھے کی سرجری، ایشیا کپ میں بھی شرکت مشکوک
-
شاہین آفریدی نے بیٹے عالیار کا پہلا قدم اٹھانے کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی
-
یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ، اٹلی اور سپین کا گروپ بی سے فاتحانہ آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.