ٹنڈو الہیار، حیسکو کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر درجنوں غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:27

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) حیسکو ٹنڈوالہ یار کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون آپریشن میں حیسکو کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر درجنوں غیر قانونی کنیکشن اور چوری والے کنیکشن کاٹ کر ان کے میٹر ضبط کرلئے رابطہ کرنے پر حیسکو ٹنڈوالہ یار کے چیف انجنیئر رحیم اوٹھو نے بتایا کہ ہمارا نعرا ہے کہ جو بجلی چور ہے وہ ہمارا دشمن ہے بجلی چوروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی اور بجلی چوروں کے خلاف رات دن آپریشن کرتے رہیں گے انہوں نے بتایا کہ بجلی چور چاہے کتنے بھی بااثر ہو ہم ان کے خلاف اسی طرح غیر جانبدارا طور پر کاروائیاں کرتے رہیں گے انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 2ماہ سے بجلی چوروں کے خلاف ہونے والی کاروائیوں سے حیسکو کو 2فیصد لائن لاسسز میں کمی آئی ہے جبکہ ریکوری میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ رواں سال میں بجلی چوروں کے خلاف کی جانے والی کاروائی میں کئی بااثر افراد کے خلاف افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :