اٹک، بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) آئیسکو حکام کا بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا،5مختلف بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کریم شاہ SDOواپڈ انے پولیس کو تحریری درخواست دی ہے کہ سب ڈویژن کی چیکنگ ٹیم نے دوران چیکنگ کو نوازش خان ولد فتح خان سکنہ گلیال تحصیل فتح جنگ کو واپڈا کی مین PVC سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔

جس پرتھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایس ڈو او واپڈا آئیسکو آپریشن سب ڈویژن پنڈیگھیب نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ تیمور حیات ولد وائس محمد سکنہ پرانی(توت)کے بجلی کے میٹر کو کو ڈیفیکٹوقرار دے کر محمد افضل اور صفور احمد نے تبدیل کیا۔ میٹر تبدیل کرتے وقت میٹر کو لائن مین نے چیک کیا تو میٹر کے باڈی کو دانستہ سوراخ کیا گیا تھا اور وہاں سے باڈی کو سوراخ کو چھپانے کیلیے دانستہ توڑا گیا تھا جس سے میٹر کی گراری کو روک کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔جس پر تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :