ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 2 سالہ پلان کی منظوری دے دی

2019 سے 2021 تک پاکستان کو 7 ارب 52 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ دے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 دسمبر 2018 19:54

ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 2 سالہ پلان کی منظوری دے دی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 دسمبر 2018ء) :ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 2 سالہ پلان کی منظوری دے دی۔2 سال میں پاکستان کو 7 ارب 52 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے مختلف مد میں پاکستان کو اربوں ڈالر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایشائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 2 سالہ پلان کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ایشائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 2019 سے 2021 تک پاکستان کو 7 ارب 52 کروڑ ڈالر دئیے جائیں گے۔ریگولر پلان کے تحت پاکستان کو 5 ارب 37 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ تعلیمی اور صحت کی مد میں پاکستان کو 22 کروڑ ڈالر دئیے جائیں گے۔توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے 2 ارب 24 کروڑ ڈالر پاکستان کو ملیں گے۔ٹرانسپورٹ شعبے کی بہتری کےلیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر فراہم کئیے جائیں گے۔زرعی اور قدرتی وسائل کی بہتری کے لیے 79 کروڑ ڈالر ملیں گے۔آبی وسائل کے لیے پاکستان کو 47 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :