عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے،

پاکستان کو ایسی ہی لیڈرشپ کی ضرورت تھی جوکہ دوسروں کیلئے مثال ہو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

جمعرات دسمبر 23:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے کہاہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے،پاکستان کو ایسی ہی لیڈرشپ کی ضرورت تھی جوکہ دوسروں کیلئے مثال ہو۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق اعظم ملک نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بے پناہ مسائل ہیںجن کو حکومت نے حل کرناہے لیکن پرامید صورتحال یوں ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس بات کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ ملک کو درپیش مسائل کو عوام کی توقعات کے مطابق حل کرسکیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے جوکہ حوصلہ افزاء بات ہے۔