عارف والا ،ٹریفک کے المنا ک حادثہ میں میاں بیوی اور بچوں سمیت -4افراد جاں بحق

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:21

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) ٹریفک کے المنا ک حادثہ میں میاں بیوی اور بچوں سمیت -4افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 12/SP کے نزدیک تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں38سالہ محمد رمضان ، 35سالہ بیوی سمیرا رمضان ، 6سالہ عرفان رمضان اور8 سالہ شازیہ رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پرزندگی کی بازی ہارگئے نامعلوم بس ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا ریسکیواہلکاروںنے لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے بتایا گیاہے کہ بس نجی کالج کی تھی