Live Updates

دوست ممالک کی جانب سے امداد دینے کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈ کمی واقع

رواں ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی واقع، ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح تک آگئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 دسمبر 2018 20:42

دوست ممالک کی جانب سے امداد دینے کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2018ء) دوست ممالک کی جانب سے امداد دینے کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈ کمی واقع، رواں ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی واقع، ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح تک آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا، اقتدار سنبھالنے کے فوری بعد تحریک انصاف کی حکومت کو جس بحران کا سامنا کرنا پڑا، وہ معاشی بحران تھا۔

ملک کے تیزی سے گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر، بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ اور اخراجات کیلئے ناکافی رقم نے ابتدا میں ہی تحریک انصاف کی حکومت کو مشکلات کا شکار کیا۔ تاہم اس صورتحال میں وزیراعظم عمران خان نے دوست مملک چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے ہنگامی دورے کیے۔

(جاری ہے)

دوست ممالک کے ہنگامی دوروں کے وزیراعظم عمران خان نے جہاں کئی سفارتی کامیابیاں حاصل کیں، وہی اقتصادی پیکچز حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

دوست ممالک نے پاکستان کے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے کئی ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد امید تھی کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گا، اور یوں بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔ تاہم دوست ممالک کی جانب سے کیے جانے والے وعدوں کے مطابق پاکستان کو اب تک مکمل امداد موصول نہیں ہوئی۔ اسی باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ رک نہیں پایا۔

اب اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں رواں ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مزید کروڑوں ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ رواں ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح تک آگئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 24 کروڑ ڈالرکم ہوکر 7 ارب 26 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں ۔ جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 5 لاکھ ڈالر کمی سے 6 ارب 49 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات