پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے مکمل شیڈول کااعلان کردیا

ایونٹ کے پانچ میچز کراچی اور تین لاہو ر میں کھیلے جائیں گے

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:24

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے مکمل شیڈول کااعلان کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے چوتھے ایڈیشن کے مکمل شیڈول کااعلان کردیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14فروری2019ءسے شروع ہوگا اور17مارچ2019ءکو اختتام پذیر ہوگا،اس ٹورنامنٹ کے پہلے26میچز ابو ظہبی ، دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے جب کہ اگلے آٹھ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے ،نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں ایونٹ کے پانچ میچز کھیلے جائیں گے جب کہ تین میچز قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے جائیں گے ، ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور گزشتہ تینوں سیزنز کے دوران آخری نمبر پر رہنے والی لاہور قلندرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ،ایونٹ کا فائنل 17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میںکھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) احسان مانی یہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اگلے دو سے تین سال میں پاکستان سپر لیگ کو مکمل طور پر پاکستا ن میں لانے کے لیے پرعزم ہیں ۔