وزیر اعلیٰ کا دورہ چین ،سو دن کے حوالے سے تقریب ایک مرتبہ پھر ملتوی

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب کے سو دن کے حوالے سے مرکزی تقریب ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق حکومت کے 100دن مکمل ہو نے پر 17دسمبر کو تقریب منعقد ہونا تھی جو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ چین کے باعث ملتوی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے چین سے واپسی پر نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔