ْمقبوضہ کشمیر ، شادی کی تقریب میں جانے والوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی ، 7 افراد ہلاک ، تین زخمی

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری ۔جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ سرینگر کے ضلع برماسی میں اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب کے لئے روانہ ہونے والے افراد کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری ۔ حادثے میں سات افراد موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں ۔ ۔