ماہانہ شراکت پورٹل کاروباربڑھانے اور مزدور کی زندگی میں بہتری کا باعث بنے گا ‘صوبائی وزیر انصر مجید خان

پی آئی ٹی بی نے آٹومیشن کے ذریعے تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ‘چیئرمین پی آئی ٹی بی حبیب الرحمن گیلانی

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:20

ماہانہ شراکت پورٹل کاروباربڑھانے اور مزدور کی زندگی میں بہتری کا باعث ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) کاروبار میں آسانیاں لانے اور کاروباری اور لیبر ڈیٹا آن لائن کرنے کی خاطر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کے لئے وضع کردہ ماہانہ شراکت آن لائن پورٹل کی لانچنگ تقریب ارفع ٹیکنالوجی پارک میں منعقد ہوئی۔ پورٹل کا افتتاح مہمان خصوصی صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے بٹن دبا کر کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انصر مجید کا کہنا تھا کہ لیبر پالیسی کو ان کی پہچان اور بنیادی حقوق دلانا موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے۔ یہ پورٹل کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے مزدور طبقے کی زندگی میں بہتری لانے اور ٹیکسوں کا حجم بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی آئی ٹی بی حبیب الرحمن گیلانی نے کہا کہ پی آئی ٹی بی نے مختلف محکموں میں آٹومیشن کے ذریعے تبدیلی لانے میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔

اس پورٹل سے کاروباری رجسٹریشن کی شرح اور ریونیو میں اضافہ ہو گا اور تمام مراحل آن لائن ہونے سے قیمتی وقت اور سرمایہ بچے گا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صائمہ شیخ نے پورٹل کے خدوخال اور فوائد پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر پیسیپی آئی ٹی بی اور بینک آف پنجاب کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت بھی طے پائی۔ تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر نے افسران میں شیلڈز تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :