
اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالے بپھرنے سے متعدد علاقوں میں پانی داخل
گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، کئی گاڑیاں ڈوب گئیں،مکینوں کو مشکلات کا سامنا دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ،، دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب
میاں محمد ندیم
بدھ 6 اگست 2025
14:26

(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق بارش کے پانی سے کئی گاڑیاں ڈوب گئیں، جبکہ 6 سے 7 نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز متاثر ہونے کا خدشہ ہے گزشتہ رات بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا، پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کھول دیئے گئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے ندی نالوں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی. دوسری جانب نیلم آزاد کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے 10 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، رات گئے بالائی وادی نیلم کے علاقے جمگر میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیاح پھنس گئے تھے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پولیس تھانہ نیلم، چوکی پولیس جانوئی اور ضلعی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کی، ایک جانب سے پولیس اور انتظامیہ نے سیاح فیملی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ دوسری جانب چوکی جانوئی کی ٹیم نے سیاحوں کو ریسکیو کر کے مقامی گھروں میں پناہ دلوائی. ریسکیو کے بعد سیاحوں نے پولیس نیلم، پاک فوج اور مقامی افراد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بروقت مدد کو سراہا ضلعی انتظامیہ نے بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران سیاحوں کو سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے دریں اثنا ملک میں بارشوں کا ایک اور سپیل برسنے کو تیار ہے محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے. موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مظفر آباد میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا خطرہ ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے. ادھر شہر قائد کراچی میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان اور بوندا باندی متوقع ہے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے.

مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالے بپھرنے سے متعدد علاقوں میں پانی داخل
-
ٹرمپ کی پوٹن کو جنگ بندی پر راضی کرنے کی ’آخری‘ کوشش
-
سلامتی کونسل فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے.پاکستان کا مطالبہ
-
سندھ کی چمڑے کی صنعت تباہی سے بچنے کے لیے مراعات کی طلبگار ہے. ویلتھ پاک
-
تحریک انصاف کے راہنماﺅں نے نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع ختم
-
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے خاموشی سے نکاح کرنے کی اطلاعات
-
سرکاری ملازم کو باقاعدہ انکوائری کیے بغیر ملازمت سے برخاست کرنے کی سزا نہیں دی جا سکتی. سپریم کورٹ
-
پی ٹی آئی راہنما سینیٹر اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا
-
پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے.خواجہ آصف
-
لسیکو کی جانب سے اووربلنگ کا سلسلہ جاری ‘صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ
-
بیروزگاری، معاشی عدم استحکام، کم تنخواہیں؛ 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ افراد کے ملک چھوڑنے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.