Live Updates

قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا مسئلہ حل ہونے کا امکان

اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار دینے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین کی نامزدگی کیلئے درکار قانونی ترمیم کرنے کیلئے وزیر قانون پنجاب کی نگرانی میں کمیٹی قائم کر دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 دسمبر 2018 21:00

قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا مسئلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا مسئلہ حل ہونے کا امکان، اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار دینے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین کی نامزدگی کیلئے درکار قانونی ترمیم کرنے کیلئے وزیر قانون پنجاب کی نگرانی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا سپیکر کو اختیار دینے کے لئے ترامیم کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وزارت قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں 3 تحریک انصاف، 2 مسلمُ لیگ ن ایک پیپلزپارٹی اور ایک راہ حق پارٹ کا ممبر نامزد ہوگا، کمیٹی اسمبلی ترامیم کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے معاملے پر بھی مرکزی کے بعد پنجاب میں بھی معاملات طے ہونے کی امید سامنے آ گئی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے ہوئے جس میں مرکز جیسے فارمولے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار جو فیصلہ کریں گے اس پر عمل ہو جائے گا۔ دوسری جانب حمزہ شہباز کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے بھی مطالبہ کیا کہ خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں اس پر رولز میں ترمیم کی جائے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی مرکز میں چئیرمین شپ اپوزیشن لیڈر کو دینے کا ن لیگ نے خیر مقدم کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات