جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں ٹاسک فورسز نے 132 بجلی چور پکڑ لئے، 24 افراد کیخلاف مقدمات درج، 2 لاکھ 9 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 34 لاکھ 73 ہزار روپے جرمانہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں ٹاسک فورسز نے ایک روز میں 132 بجلی چور پکڑ لئے۔ 24 افراد کیخلاف مقدمات درج، 2 لاکھ 9 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 34 لاکھ 73 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر مشتمل ٹاسک فورسز نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 دسمبر 2018ء کو ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں 17 گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا، انہیں 29 ہزار 237 یونٹس جرمانہ عائد کیا گیا جس کی مالیت 5 لاکھ 78 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ چار بجلی چوروں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔

ڈی جی خان سرکل میں 21 بجلی چوروں کو 28 ہزار 830 یونٹس چوری کرنے پر 4 لاکھ 12 ہزار روپے، وہاڑی سرکل میں 12 صارفین کو 18 ہزار 532 یونٹس چوری کرنے پر 3 لاکھ 43 ہزار روپے جرمانہ اور تین افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

(جاری ہے)

بہاولپور سرکل میں 8 بجلی چور کو 11 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 2 لاکھ روپے، ساہیوال سرکل میں 8 بجلی چوروں کو 13 ہزار 992 یونٹس چوری کرنے پر 2 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ اور تین بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آ زر درج کروائی گئیں۔

رحیم یار خان سرکل میں 22 صارفین کو 31 ہزار 200 یونٹس چوری کرنے پر 5 لاکھ 79 ہزار روپے جرمانہ اور 6 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ مظفر گڑھ سرکل میں 15 افراد کو 23 ہزار 913 یونٹس چوری کرنے پر 2 لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ اور آٹھ افراد کیخلاف ایف آئی آر ز درج کروائی گئیں۔ بہاولنگر سرکل میں 6 صارفین کو 12 ہزار 322 یونٹس چوری کرنے پر ایک لاکھ 55 ہزار روپے اور خانیوال سرکل میں 23 بجلی چوروں کو 40 ہزار 292 یونٹس جرمانہ عائد کیا گیا جس کی مالیت 6 لاکھ 47 ہزار روپے بنتی ہے۔