مانسہرہ کی یو سی کٹھائی میں ضلع کونسل کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے مہم تیز

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:05

مانسہرہ کی یو سی کٹھائی میں ضلع کونسل کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے مہم ..
اوگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) مانسہرہ کی یونین کونسل کٹھائی میں ضلع کونسل کی خالی نشست پر 23 دسمبر کو ہونے والے انتخاب کیلئے میدان میں موجود تین امیدواروں نے اپنی مہم تیز کر دی ہے، گائوں گائوں کارنر میٹنگز اور انفرادی ملاقاتوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے ملک اعجاز، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عارف اور آزاد امیدوار افتخار اعوان یو سی میں ایک دوسرے کے مدقابل ہیں، دو امیدوار واروں ملک اعجاز اور افتخار اعوان کا تعلق ویلج کونسل کٹھائی جبکہ ایک امیدوار کا تعلق ویلج کونسل چلندریاں شاہ کوٹ سے ہے۔

پی ٹی آئی جن کے کارکان نے عام انتخابات میں مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیئے تھے، چھجڑ خاندان کے شہریار خان، سابق وزیر وجہیہ الزمان خان جیسے مضبوط تصور کئے جانے والے کھلاڑیوں کی موجودگی میں نوابزادہ فرید کو صوبائی اسمبلی تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ان کی سابق طریقہ پر کوئی پرجوش سرگرمیاں سامنے نظر نہیں آ رہی ہیں۔ تحصیل تنظیم بھی کسی ہلچل سے فی الوقت گریزاں ہے۔