کوئٹہ ،الیکشن ٹربیونل نے متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواستیں خارج کردیں

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:25

کوئٹہ ،الیکشن ٹربیونل نے متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی کامیابی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) الیکشن ٹربیونل نے متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواستیں خارج کردیں ہفتہ کے روز الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 271 سے کامیاب ہونے والی وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے خلاف جان محمد دشتی کی درخواست خارج کردی الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پر 27 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ٹربیونل نے رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ کے خلاف منظور بلوچ ،رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی کے خلاف سردار فتح محمد حسنی ، اور صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ کے خلاف سحر گل خلجی اور ولی محمد کی درخواستوں پر فیصلے سناتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ۔