Live Updates

شیخ رشید عمران خان کا چپڑاسی ،جس طرح یو ٹرن کا دوسرا نام عمران خان ہے اسی طرح مفاد پرستی کا دوسرا نام شیخ رشید ہے،راناثناء للہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء للہ نے شیخ رشید کو عمران خان کا چپڑاسی قراردے دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح یو ٹرن کا دوسرا نام عمران خان ہے اسی طرح مفاد پرستی کا دوسرا نام شیخ رشید ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ شیخ رشید عمران خان کا چپڑاسی اور مفاد پرست ہے جس طرح یوٹرن کا دوسرا نام عمران خان ہے اسی طرح اگر مفاد پرستی کا دوسرا نام لیا جائے تو وہ شیخ رشید ہے ،شیخ رشید سرکس کا کھلاڑی ہے جمہوریت پر جھاڑو پھیرنے کا شوقین کا یہ کردار صر ف اپنے گناہوں سے وفاکر سکتاہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کے نام پر جو کرز کا سرکس جاری ہے شیخ رشید جیسے شیطانوں کی وجہ سے ملک میں افراتفری کا عالم ہے ،جو کرز لوٹے جعل ساز الیکشن اور ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات