شہبازشریف کی پیشی پر لیگی کارکنوں پر تشدد کرنیوالے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ملتوی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:10

شہبازشریف کی پیشی پر لیگی کارکنوں پر تشدد کرنیوالے ذمہ دار پولیس اہلکاروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) شہبازشریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر تشدد کرنے والے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا کے رخصت پر ہونے کے باعث ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت 18 دسمبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر کی جانب سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر کارکن ان سے اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہوئے لیکن پولیس نے پرامن کارکنان پر تشدد کیا جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھانہ اسلام پورہ پولیس کو تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن ایس ایچ او مقدمہ درج نہیں کر رہا لہٰذا عدالت ایس ایچ او اسلام پورہ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایس ایچ او اسلام پورہ سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔