لاہور ، کل ملک بھر میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے،صاحبزادہ حامد رضا
دسمبر کو سانحہ سقوط ڈھاکہ کی مناسبت سے’’ یوم وفاداری پاکستان‘‘ منایا جائے گا،دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ضروری ہے،چیئرمین سنی اتحاد کونسل
ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:34
(جاری ہے)
قوم سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہماری حکومتوں نے سانحہ مشرقی پاکستان سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں بھارت نے مرکزی کردار ادا کیا۔ قومی اتحاد ہی استحکام پاکستان کی بنیاد بن سکتا ہے۔ مذہبی آذادیوں کے نام نہاد علمبردار امریکہ کو مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل میں مذہبی آزادیوں کی پامالی کیوں نظر نہیں آتی۔ دنیا بھر میں مسلمان امتیازی رویوں کا شکار ہیں۔ امت مسلمہ قیادت کے فقدان کا شکار ہے۔ مسلم حکمران امریکہ کے گماشتے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے بغیر امت مسلمہ کی عظمت رفتہ بحال نہیں ہو سکتی۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ حکومت بے گناہ علماء کو رہا کر کے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔ اہل سنت کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوششیں بند کی جائیں۔ ہم اہل سنت اور ریاست کے تصادم کی مکروہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.