Live Updates

عامر لیاقت کی طوبیٰ عامر سے تیسری شادی کا انکشاف

یہ عامر لیاقت کی تیسری شادی ہے ، دوسری شادی کے وقت میں اس کے نکاح کا گواہ تھا۔نبیل گبول کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:21

عامر لیاقت کی طوبیٰ عامر سے تیسری شادی کا انکشاف
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 دسمبر2018ء) :معروف سیاستدان نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی دوسری شادی میں گواہ تھے اور طوبیٰ عامر سے ان کی تیسری شادی ہے۔یہ اپنے لیڈر عمران خان سے بہت انسپائر ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اسکی وجہ انکی دوسری شادی ہے۔کچھ لوگوں کی جانب سے انکی دوسری شادی کو متنازعہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی تاہم عامر لیاقت نے اس پر اپنے مخالفین کو منہ توڑ جواب دے ڈالا ہے اور وہ اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

تاہم عامر لیاقت کے پرانے دوست اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عامر لیاقت کی موجودہ شادی ایک بہت بڑا چھکا ہے مگر میں آپ کو بتا دوں کہ طوبیٰ سے عامر لیاقت کی شادی دوسری شادی نہیں بلکہ تیسری شادی ہے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسری شادی میں تو میں خود اس کے نکاح کا گواہ تھا۔انکا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی حیثیت ہی کیا ہے ،عمران خان اکثر یہ بات کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں بچے غذائی کمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انکی ذہنی نشونما نہیں ہوتی۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ عامر لیاقت کی بھی ذہنی نشوونما نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے وہ آجکل ایسی حرکتیں کرتا پھر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اپنے لیڈر عمران خان سے انسپائر ہے اور اسی کی پیروی میں تیسری شادی کر چکا ہے اور اس نے اسی لئیے سیاسی ٹاک شوز میں آنا جانا بند کر دیا ہے کیونکہ اس کو لگتا ہے کہ سب لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں۔                                          
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات