Live Updates

سانحہ اے پی ایس پشاور میں بچھڑ جان والوں کی یاد ہمیشہ موجود رہے گی ،ْوزیر اعظم عمران خان

پوری قوم معصوم شہدا اور ان کے والدین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ،ْپاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا ،ْاپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں ،ْبے انتہاء نقصانات کے باوجود ہم بحیثیت قوم ملکی، علاقائی اور عالمی امن کے لئے پرعزم ہیں ،ْ پاکستان کو ایسا معاشرہ بنائیں گے جہاں فرقہ واریت، مذہب، لسانیت، رنگ و نسل یا کسی بھی طرز پر انتہا پسندی اور تشدد کو برداشت نہیں کیا جائیگا ،ْسانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں پیغام

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور میں بچھڑ جان والوں کی یاد ہمیشہ موجود رہے گی ،ْپوری قوم معصوم شہدا اور ان کے والدین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ،ْپاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا ،ْاپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں ،ْبے انتہاء نقصانات کے باوجود ہم بحیثیت قوم ملکی، علاقائی اور عالمی امن کے لئے پرعزم ہیں ،ْ پاکستان کو ایسا معاشرہ بنائیں گے جہاں فرقہ واریت، مذہب، لسانیت، رنگ و نسل یا کسی بھی طرز پر انتہا پسندی اور تشدد کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں اپنے پیغام میں کہاکہ 16دسمبر کا دن ہمیں اس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے جب دہشت گردوں نے انسانیت اور مذہب کے تمام تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آرمی پبلک سکول پشاور کے ان معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جو حصول تعلیم اور ایک روشن مستقبل کی امید لیے سکول آئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ معصو م جانوں کی شہادت کے اس دلخراش واقعے نے جہاں پوری قوم کوکرب و غم میں مبتلا کیا وہاں قوم میں دہشت گردی کے خلاف یکجہتی اور وحدت کو جنم دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور پوری قوم کی حمایت سے ہماری بہادر افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے آپریشن ضرب ِعضب اور ردالفسادکے ذریعے دہشت گردی کے خلاف وہ فیصلہ کن معرکہ سر انجام دیا جس کی مثال نہیں ملتی۔

معصوم جانوں نے اپنے بے گناہ لہو کا نذرانہ دے کرقوم کو ہمیشہ کے لئے ایک ایسے سفاک دشمن کے خلاف متحد کر دیا جو انسانیت کے نام پر دھبہ اور حیوانیت کی بدترین مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس پشاور میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ موجود رہے گی۔آج کے دِن میں اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اٴْن غمزدہ والدین سے دِلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر تعلیم کے حصول کے لیے بھجوائے تھے مگر وہ شہادت کی قبا ا وڑھے گھروں کولوٹے۔

پوری قوم معصوم شہداء کے ان والدین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔ ہزاروں جانوں کی قربانی دینے اور بے انتہا معاشی نقصانات اٹھانے کے باوجود اگر آج بھی کوئی پاکستان پر الزام تراشی کرتا ہے یا ہمیں کسی صورت موردِ الزام ٹھہراتا ہے تو ہم اس پر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ دنیا کی اس جنگ کی سب سے بھاری قیمت ہماری افواج، سپاہیوں، نہتے شہریوں اور معصوم جانوں نے ادا کی ہے۔

میں یہ بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ بے انتہاء نقصانات کے باوجود ہم بحیثیت قوم ملکی، علاقائی اور عالمی امن کے لئے پرعزم ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ آج کے دِن کی مناسبت سے میں اس بات کا بھی اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مستقل طور پرمات دے سکتے ہیں۔ہماری حکومت پر عزم ہے کہ ہم پاکستان کو ایسا معاشرہ بنائیں گے جہاں فرقہ واریت، مذہب، لسانیت، رنگ و نسل یا کسی بھی طرز پر انتہا پسندی اور تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ آج کے دن میں اپنی بہادر افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے اٴْن ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔اپنے شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ اس مقصد کے لئے پرعزم رہنا ہے جس عظیم مقصد کے لئے انہوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات