سعدرفیق اور سلمان رفیق کی مشکلات میں اضافہ، مزید کیسز میں تحقیقات شروع

لوکو موٹیو انجنوں کی مہنگے داموں خریداری ،محکمہ صحت میں مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع نیب حکام نے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا

پیر 17 دسمبر 2018 20:06

سعدرفیق اور سلمان رفیق کی مشکلات میں اضافہ، مزید کیسز میں تحقیقات شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزرا سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف کرپشن کے الزامات میں نئی تحقیقات شروع کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے،سعد رفیق کے خلاف لوکو موٹیو انجنوں کی مہنگے داموں خریداری جبکہ سلمان رفیق کے خلاف محکمہ صحت میں مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع کر دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کے خلاف ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مہنگے داموں ادویات اورپی کے ایل ائی اے کے لئے انفراسٹر اکچر کی زائد قیمت کے حوالے سے انکوئری شروع کی گئی ہے جبکہ پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے لیے مہنگی ادویات اور طبی آلات خریدنے کی بھی انکوائری کا ا?غاز ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق نیب حکام نے خواجہ برادرن کے خلاف متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔