افغان امن مذاکرات ،ْ طالبان سمیت فریقین کا مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

امریکی اور نیٹو فورسز کی افغانستان سے مرحلہ وار واپسی اور افغانستان کے نظام حکومت اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

منگل 18 دسمبر 2018 13:45

افغان امن مذاکرات ،ْ طالبان سمیت فریقین کا مذاکراتی عمل جاری رکھنے ..
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان کی معاونت سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں افغان امن مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے جس میں طالبان سمیت فریقین نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد نے مذاکرات کی پیش رفت پر افغان حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ابوظہبی میں جاری افغان امن مذاکرات میں فریقین نے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کی معاونت سے شروع ہونے والے مذاکرات میں امریکا اور افغان طالبان کے علاوہ اماراتی اور سعودی حکام بھی حصہ تھے۔امریکی معاون خصوصی زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں افغانستان میں امن عمل پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق امریکی اور نیٹو فورسز کی افغانستان سے مرحلہ وار واپسی اور اس کے بعد افغانستان کے نظام حکومت اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ افغان وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ طالبان مذاکرات کرانا افغان امن عمل میں پاکستان کا عملی قدم ہے، پاکستانی تعاون فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔