عبدالولی خان یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی کلب کا قیام

منگل 18 دسمبر 2018 13:51

لوئر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) عبدلولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں ٹریفک حادثات میں کمی اور ٹریفک رولزکی آگاہی کیلئے روڈ سیفٹی کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، اس سلسلے میں عبدالولی خا ن یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئیردیر عارف شھباز وزیر اور یونیورسٹی کے کوارڈنیٹر پروفیسر منہاج الدین نے فیتہ کاٹ کر روڈ سیفٹی کلب کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ روڈ سیفٹی کلب کے قیام کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی متعلق آگاہی دینا ہے جبکہ روڈ سیفٹی کے فروغ کیلئے مختلف قسم کے سیمنارز اور روڈ سیفٹی کیمپ لگائے جائے گے جس میں ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کو تربیت دی جائے گی،انہوں نے کہاکہ ان سیمنارز اور کیمپ میں مختلف سکولز اور کالجز کے طلبا اور طالبات شامل ہوں گے اور کسی بھی ورکشاپ یا کیمپ میں طلباء رضاکارانہ طور پر روڈ سیفٹی کلب کے باقاعدہ ممبر بن کر اپنی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں ،ڈی پی او عارف شھباز وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں پاکستان اور یمن ایسے ممالک ہے جس کی آبادی میں نوجوان زیادہ ہیں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاناایک بہیت بڑا چیلنج ہے ، اس موقع پرروڈ سیفٹی کلب کیلئے صدر پروفیسرمسعود احمد ،جنرل سیکرٹری ابراراحمد، اور ٹریفک انچارج شادمحمد اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج حشمت ارکان کی حیثیت سے منتخب کئے گئے،تقریب میں طلباء نے خاکے، ٹیبلو،نغمے اور گمیز پیش کئے۔