سندھ فوڈ اتھارٹی نے متعدد غیر میعاری فوڈ آئٹمز پر پابندی عائد کر دی

منگل 18 دسمبر 2018 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سندھ فوڈ اتھارٹی حکومت سندھ نے صوبے بھر میں فوری طور پر درج ذیل فوڈ آئٹمز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ان اشیاء میںکاربونیٹڈ سا فٹ ڈر نکس، توانائی کے مشروبات، ہائپر اور مختلف رنگوں ذائقوں والے چپس کی اسکولوں اور کالجوں کی کینٹینوں میںفروخت،(اجینوموتو) مینوں سوڈیم گلومیٹ( ایم ایس جی)،بچھڑے کے ذبح کرنے اور اس کے گوشت کی فروخت،کھلے مصا لحہ جات (جن کی مدت فروخت ستمبر 2019 رکھی گئی ہے )پی ایس آر سی کے معیار کے مطابق ٹی وائٹنر( جس کے بارے میں پہلے ہی متنبہ کیا جاچکا ہے کہ یہ دودھ نہیں ہی) رنگ کاٹ مینیجنگ ایجنٹ( سوڈیم ہائیڈرو سلفیٹ اینڈ سوڈیم ہائیڈرو کلورائیڈ )پر مبنی اشیاء کی تیاری اور استعمال اور کھلا گھی اور تیل شامل ہیں۔

اشیاء کی پابندی کا فیصلہ سندھ فو ڈ اتھارٹی کے پہلے سائینٹفک پینل کی سفا ر شات کی روشنی میںکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :