مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی حکومت کا صدارتی راج نافذ کرنے کا اعلان

انتخابات کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں صدارتی راج 6 ماہ تک جاری رہے گا. بھارتی میڈیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 19 دسمبر 2018 12:08

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی حکومت کا صدارتی راج نافذ کرنے کا اعلان
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 دسمبر۔2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی حکومت نے صدارتی راج نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے. بھارتی حکومت نے گورنر کی صدارتی راج لگانے کی سفارشات منظور کر لیں، مقبوضہ کشمیر میں نافذ گورنر راج کی مدت آج ختم ہو رہی ہے. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ وادی میں صدارتی راج کا نفاذ کل سے ہوگا، انتخابات کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں یہ صدارتی راج 6 ماہ تک جاری رہے گا.

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے6 ماہ کے لیے صدارتی راج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی حکومت نے گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک کی سفارشات منظور کرنے کے بعد صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کل سے مقبوضہ وادی میں 6 ماہ تک کے لیے صدارتی راج نافذ رہے گا. صدارتی راج کے نفاذ کے دوران عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا تاہم مقبوضہ کشمیر میں عام انتخابات کا اعلان نہ ہونے صورت میں صدارتی راج مزید 6 مہینے کے لیے بڑھایا جاسکتا ہے.

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے نتیجے میں صرف رواں ماہ کے دوران متعدد افراد شہید ہوچکے ہیں جب کہ 15 دسمبر کو بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرکے 14 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا. صدارتی راج کے نفاذ کے دوران عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا تاہم مقبوضہ کشمیر میں عام انتخابات کا اعلان نہ ہونے صورت میں صدارتی راج مزید 6 مہینے کے لیے بڑھایا جاسکتا ہے. واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے نتیجے میں صرف رواں ماہ کے دوران متعدد افراد شہید ہوچکے ہیں جب کہ 15 دسمبر کو بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرکے 14 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا.