Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت محکموں کی کارکردگی کا جا ئزہ لینے کیلئے 3گھنٹے طویل اجلاس

سماجی بہبود،معدنیات،بہبود آبادی،قانون،ٹرانسپورٹ،انسانی حقوق و اقلیتی امور،داخلہ اورپولیس کے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا صوبائی وزراء اورسیکرٹریز نے وزیراعلیٰ کو 100روزہ کا رکردگی پربریفنگ دی،وزیراعلیٰ کے 100روزکی پرفارمنس اورمستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اقدامات پر سوالات

بدھ 19 دسمبر 2018 19:03

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت محکموں کی کارکردگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں محکموں کی کارکردگی کا جا ئزہ لینے کیلئے 3گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں سماجی بہبود،معدنیات،بہبود آبادی،قانون،ٹرانسپورٹ،انسانی حقوق و اقلیتی امور، داخلہ اورپولیس کے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔

صوبائی وزراء اورسیکرٹریز نے وزیراعلیٰ کو 100روزہ کا رکردگی پربریفنگ دی۔وزیراعلیٰ کے 100روزکی پرفارمنس اورمستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اقدامات پر سوالات کیے اور کہا کہ آپ کی کارکردگی عوام کو پہنچنے والے فوائد سے منسلک ہے اورمحکموں کو وہ اقدامات کرنے چاہئیں جس سے براہ راست عوام مستفید ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت نے درست سمت کی جانب سفر شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ 100روز میں صرف کام،کام اورکام کیا گیا ہے اورعام آدمی کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات ہماری ترجیح ہے ۔انہوںنے کہاکہ سماجی شعبوں کو بہتر بناکرمعاشرے کے دبے ہوئے طبقے کو اس کا حق دیںگے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء اجمل چیمہ،حافظ عمار یاسر،ہاشم ڈوگر،راجہ بشارت،اعجاز عالم،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہبازگل، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات