اسلام آباد،فیض آباد انٹرچینج کے قریب پولیس ناکے پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے 2 بیٹوں کی گاڑی کو حادثہ ،ایک جاں بحق دوسرا زخمی

بدھ 19 دسمبر 2018 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) فیض آباد انٹرچینج کے قریب پولیس ناکے پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے 2 بیٹوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں شفقت چیمہ کا ایک بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا یک زخمی ہو گیا علاوہ ازیں ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے لاشیں ورثائ کے حوالے کر دیں۔

پولیس کے مطابق فیض آباد کے قریب وفاقی پولیس کے ناکے سے مسافر بس گزری جس کے پیچھے ایک ہنڈا سٹی کار جا رہی تھی جو بے قابو ہو کر بس سے ٹکرا ، کار میں 22سالہ حمزہ اور17 سالہ سلمان سوار تھے ، ٹکر کے نتیجے میں17 سالہ سلمان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے لاش ورثائ کے حوالے کر کے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں کار سوار بھائی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے بیٹے ہیں علاوہ ازیں تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو آصف نے بتایا کہ مدعی کے داد ا غلام خان روڈ کراس کر رہے تھے کہ گاڑی نمبر ALA 370جس کو نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا کی زد میں آ گئے اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی….