ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواستیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیں

جمعرات 20 دسمبر 2018 15:07

ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواستیں پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواستیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیں ۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے منڈی بہاالدین کے قمر عباس۔

(جاری ہے)

محمد حنیف اور محمد الیاس کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواستگزار ڈپلومہ ہولڈر ہیں اور قانون کے مطابق کلینک چلا رہے ہیں مگر ہیلتھ کیئر کمیشن دواخانوں کو رجسٹررڈ نہیں کر رہا ،اب انتقامی کاروائی کرتے ہوئے درخواستگزاروں کے کلینک سیل کر دیئے گئے ہیں۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو کلینک رجسٹرڈ کر کے ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے درخواستیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا تے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔