پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہے ،والد کی اجازت سے شمولیت اختیار کی ‘دوست محمدکھوسہ

آصف زرداری کو بے بنیاد مقدمات کی بنیاد پر گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ،بالکل مطمئن ہیں‘ سابق وزیراعلیٰ

اتوار 23 دسمبر 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2018ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہے اوراسے کسی صورت جھٹلایا نہیںجا سکتا ، والد کی اجازت کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ،آصف علی زرداری کو بے بنیاد مقدمات کی بنیاد پر گرفتاری کا کوئی خوف نہیں اور وہ بالکل مطمئن ہیں ۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے ’’ این این آئی ‘‘ سے ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار دوست محمدکھوسہ نے کہا کہ آصف علی زرداری میرے والد سردار ذوالفقارعلی خان کھوسہ کا بیحد احترام کرتے ہیں اور ملاقات کے دوران بھی انہوںنے مجھ سے ان کی خیریت دریافت کی ۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی 100 روز کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہے اور اسے کسی صورت جھٹلایا نہیںجا سکتا ۔انہوںنے آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے ان پر کسی خوف کے سوال کے جواب میں کہا کہ آصف زرداری بے بنیاد مقدمات پر گرفتار ی کے حوالے سے قطعاً خوف کاشکار نہیںبلکہ وہ مطمئن ہیں اور پارٹی کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے مستقبل کے حوالے سے اپنی منصوبہ بندی کر لی ہے اور وقت آنے پر اسے سامنے لایاجائے گا۔