مظفرگڑھ ،مقامی انڈسٹری میں روزگار کے کوٹہ بارے قومی اسمبلی میں سوالنامہ جمع

سوالنامہملک غلام رضا ربانی کھر ایم این اے حلقہ این اے 183 مظفرگڑھ نے قومی اسمبلی میں جمع کرایا

جمعہ 28 دسمبر 2018 18:00

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2018ء) ملک غلام رضا ربانی کھر ایم این اے حلقہ این اے 183 مظفرگڑھ نے قومی اسمبلی کے ایوان میں حلقہ این اے 183 کے نوجوانوں کیلئے مقامی انڈسٹری میں روزگار فراہم کرنے کیلئے کوٹہ مختص کرانے کیلئے سوالنامہ جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں منسٹر آف انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن بتائیں کہ حلقہ این اے 183ضلع مظفر گڑھ میں موجود انڈسٹری میں مقامی افراد کی ملازمتوں کا حصہ کتنا ہے اور کتنے فیصد مقامی افراد کو یہاں موجود انڈسٹری نے ملازمتیں فراہم کی ہیں،جب مقامی افراد تعلیمی قابلیت اور ملازمتوں کیلئے درکار تجربہ پر پورا اترتے ہیں تو انہیں انکا حق فراہم کیوں نہیں کیا جا رہا.انکی ملازمتوں کیلئے کوٹہ موجود کیوں نہیں مقامی تمام انڈسٹری پر حلقہ این اے 183 میں جو سوشل زمہ داریاں لاگو ہیں وہ کیوں نہیں نبھا رہی ہے کیونکہ آلودگی ، ٹریفک جام ، زیر زمین پانی کی شرح میں آلودگی میں اضافہ اور دیگر کئی مسائل سے حلقہ متاثر ہو رہا ہے لیکن مقامی انڈسٹری نے علاقہ کی فلاح کیلئے جو ان پر زمہ داری بنتی ہے بالکل نہیں نبھا رہیں.جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے منسٹری سے جواب طلب کر لیا ہی.