پاک فوج نے شمالی وزیرستان کومثالی علاقہ بنادیاہے،علامہ احمد لدھیانوی

جدیدطرزتعمیروترقی میںجملہ سہولیات وضروریات زندگی کوبہم فراہم کیاگیا ،علامہ اورنگزیب فاروقی

ہفتہ 29 دسمبر 2018 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2018ء) پاک فوج کے جوان جہاںمادروطن کی حفاظت میںدن رات جتے ہوئے ہیںوہیںانہوںنے مختلف قبائلی علاقوںمیںآپریشن متاثرین کوبھی بے یارومددگارنہیںچھوڑابلکہ ان متاثرین کی بہترین آبادکاری کیلئے مسلسل کاوشیںبروئے کارلارہے ہیں، سب سے زیادہ متاثرہ علاقے شمالی وزیرستان کوپاک فوج نے ایک مثالی علاقہ بنادیاہے،جدیدطرزتعمیرکی رہائش گاہیں،مساجد،درسگاہیں،مارکیٹس اوردورجدیدکی سہولیات سے آراستہ اسپتالوںکے قیام کی جتنی بھی تعریفیںکی جائیںوہ کم ہیں،اہلسنّت والجماعت پاکستان پاک فوج کوشمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کی بھرپوردادرسی پرخراج تحسین پیش کرتی ہے،ان خیالات کااظہارسربراہ اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ محمداحمدلدھیانوی نے شمالی وزیرستان کے دورے سے واپسی پرجماعت کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،علامہ محمداحمدلدھیانوی نے گزشتہ دنوںچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز،جیدعلمائے کرام مدیرجامعة الرشیدمفتی عبدالرحیم،رہنماء دفاع پاکستان کونسل مولانافضل الرحمن خلیل،سابق وفاقی وزیرپیرامین الحسنات،مفتی محمدنعیم،سکیورٹی اداروںکے اعلیٰ افسران،قبائلی زعماء ودیگراہم شخصیات کے ہمراہ گزشتہ دنوںشمالی وزیرستان کادورہ کیااورپاک فوج کی جانب سے آپریشن متاثرین کیلئے جدیدسہولیات سے آراستہ مکانات،مساجد،درسگاہیں،اسپتال،مارکیٹس ودیگرسہولیات ذندگی کامعائنہ کیا،علامہ محمداحمدلدھیانوی نے کہاکہ پاک سرزمین کے سکیورٹی ادارے جہاںمملکت خدادادپاکستان کی جغرافیائی سرحدوںواندرون ملک کی نگہبانی انتہائی جانفشانی سے کررہے ہیںوہیںکسی بھی حوالے متاثرہونے والے اپنے ہم وطنوںکی دادرسی کیلئے بھی کبھی پیچھے نہیںرہتے، شمالی وزیرستان کے دورے سے ایسامعلوم ہورہاتھاکہ ہم دوردرازقبائلی علاقے نہیںبلکہ ایک جدیدسہولیات سے آراستہ شہرکادورہ کررہے ہیں،ہمیں اپنے شاہین صفت جوانوںپرفخرہے ۔