عامر خان کی مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد،

نئی منصوبہ بندی کی فہرست شیئر

منگل 1 جنوری 2019 14:49

عامر خان کی مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد،
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نئی منصوبہ بندی کی فہرست جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے لئے نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے نئے سال کے لئے 5نکات پر مشتمل اپنی نئی منصوبہ بندی کی فہرست مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2018ء میں کی گئی غلطیوں سے سیکھیں گے اور واپس آئیں گے۔ اپنی بہترین فلم بنائیں گے، کچھ نیا سیکھیں گے اور اپنی ماں، بیوی کرن اور بچوں کے ساتھ مزید وقت گزاریں گے۔